Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا آج واشنگٹن روانہ ہونے کا امکان

آئی ایم ایف اور عالمی بینک سے اہداف پر نظر ثانی کی باضابطہ درخواست متوقع
شائع 10 اکتوبر 2022 07:40pm
تصویر بزریعہ بلومبرگ
تصویر بزریعہ بلومبرگ

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا آج واشنگٹن کیلئے روانہ ہونے کا امکان ہے۔

اسحاق ڈار عالمی مالیاتی فنڈ اور ورلڈ بینک کے اجلاس اور بریٹن ووڈ انسٹی ٹیوشنز کی سالانہ میٹنگ میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کی جانب سے آئی ایم ایف اور عالمی بینک سے اہداف پر نظر ثانی کی باضابطہ درخواست متوقع ہے۔

پاکستان رواں مالی سال میکرو اکنامک فریم ورک پر نظرثانی کی باضابطہ درخواست بھی کرے گا۔

بجٹ خسارے اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے اہداف میں نرمی کی درخواست کی جائے گی، ساتھ ہی آئی ایم ایف سے شرائط نرم کرنے کی درخواست بھی کی جائے گی۔

پیٹرولیم لیوی اورایف پی اے منجمد کرنے کے بارے میں بھی آئی ایم ایف سے بات متوقع ہے۔

Ishaq Dar

Washington

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div