Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
18 Ramadan 1445  

میر حاکم کی سالگرہ پر بختاور بھٹو کا محبت بھرا پیغام

بختاور بھٹو کی جانب سے بیٹے کی پہلی سالگرہ پر امداد کا عطیہ
شائع 10 اکتوبر 2022 07:22pm

پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی جانب سے بڑے بیٹے کی پہلی سالگرہ پر ضرورت مندوں کیلئے امداد کا عطیہ دیا ہے ۔

بختاور بھٹو نے بیٹے کی سالگرہ پر ایک تصویر پوسٹ کی جس کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ میرا بڑا بیٹا حاکم ہمارے لیے خدا کی طرف سے بھیجی گئی بڑی نعمت ہے جس نے ہمیں اپنے آپ کو والدین کہلانے کا اعزاز بخشا۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے 12 مہینوں میں تمھیں رینگتے ہوئے دیکھنے سے لے کر تمھیں ماما اور دادا کہنے تک اس قدر بڑھتے دیکھنا سب سے بڑی خوشی ہے۔ ہم تم سے بہت پیار کرتے ہیں اور ہم دعا کرتے ہیں کہ تم ہر چیلنج کو قبول کرتے ہوئے اس میں کامیاب ہو چاہے تمھیں کسی بھی مشکل کا سامنا ہو۔

بختاور نے لکھا کہ ہم واپس دینے کی اہمیت سمیت آپ کو بہت کچھ سکھانے کے منتظر ہیں۔ تمھارے نام پر تمھارے والدین نے ان لوگوں کے لیے امداد کا عطیہ دیا ہے جنہیں اس وقت پاکستان میں سب سے زیادہ ضرورت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم تمھیں اپنی زندگی کے آئندہ کردار (جو کہ ایک بڑے بھائی کا ہے) میں بڑھتے ہوئے دیکھنے کے منتظر ہیں، اللہ تمھیں ہر آفت اور شر سے محفوظ رکھے۔

میر حاکم کی سالگرہ کے موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی اپنے بھانجے کو مبارک دی ۔

بینظیر بھٹو کی بیٹی بختاور بھٹو کا بڑا بیٹا میر حاکم محمود چوہدری گزشتہ سال 10 اکتوبر کو دبئی میں پیدا ہوا تھا۔

یاد رہے کہ 5 اکتوبر کو بختاور بھٹو زرداری کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام انہوں نے میر سجاول محمود چوہدری رکھا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 29 جنوری کو بختاور بھٹو زرداری اور محمود چوہدری رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

bakhtawar Bhutto Zardari

Mir Hakim

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div