Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

پشاور، حکومت سے مذکرات ناکام، اساتذہ خیبرپختونخوا اسمبلی کی طرف روانہ

خیبرپختونخوا کے پرائمری اساتذہ کا مظاہرہ 5 ویں روز بھی جاری ہے
شائع 10 اکتوبر 2022 05:03pm
اسکرین گریب، ٹوئٹر
اسکرین گریب، ٹوئٹر

پشاورمیں احتجاج کرنے والے اساتذہ ایک بارپھراسمبلی چوک کی طرف روانہ ہوگئے جبکہ اسمبلی جانے والے راستوں پر پولیس کے بھاری دستے تعینات ہیں۔

اساتذہ اور حکومت کے درمیان مذاکرات ناکام ہوچکے ہیں جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین آگے بڑھے تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ بکتر بند گاڑیاں اور واٹر کینن اسمبلی چوک پہنچا دئیے گئے۔

خیبرپختونخوا کے پرائمری اساتذہ کا مظاہرہ 5 ویں روز بھی جاری ہے، مظاہرین کی طرف سے قیادت کی رہائی تک کسی قسم کے مذاکرات نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

خیبرپختونخوا کے پرائمری اساتذہ بنیادی اسکیل، پینشن میں کٹوتی و دیگر مطالبات کے لیے احتجاجی دھرنا دے رہے ہیں۔

مظاہرین نے صوبائی قیادت سمیت گرفتار اساتذہ کی رہائی اور شیلنگ کرنے والوں کے خلاف انکوائری کا مطالبہ کردیا۔

سیکرٹری اور ڈائریکٹر ایجوکیشن مظاہرین سے مذاکرات کرنے کے لیے پہنچے تو مظاہرین نے قیادت کی رہائی تک کسی قسم کے مذاکرات نہ کرنے کا کہہ کر معذرت کرلی۔

دوسری جانب گزشتہ رات کو آل پرائمری ٹیچرزایسوسی ایشن کے صدرعزیزاللہ خان کو ان کے گھرسے گرفتارکیا تھا۔

پاکستان

peshawar

Tecahers Protest

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div