Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

انقلاب کے لئے ”شہبازاسپیڈ“ سے کام کرنا ہوگا، بلاول بھٹو

وزیراعظم نے تھر کول بلاک (ٹو) منصوبے کا افتتاح کردیا
اپ ڈیٹ 10 اکتوبر 2022 03:17pm
وزیراعظم شہباز شریف،  وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو کے ہمراہ  تھر کول بلاک (ٹو) منصوبے کا افتتاح کررہے ہیں، تصویر: وزیراعظم آفس
وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو کے ہمراہ تھر کول بلاک (ٹو) منصوبے کا افتتاح کررہے ہیں، تصویر: وزیراعظم آفس

وزیراعظم شہباز شریف نے تھر کول بلاک (ٹو) سندھ اینگرو کول مائین کمپنی کے توسیع منصوبے کا افتتاح کردیا۔

تھرپارکر پہنچنے پروزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعظم اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا استقبال کیا، جبکہ اس موقعے پر وزیر توانائی امتیاز شیخ اور وفاقی وزرا موجود تھے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ تھر کے کوئلے سے پورے پاکستان کو روشن کرنا، صنعت کے پہیے کو توانائی بخشنے کی بنیاد شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے ڈالی تھی۔

انقلاب کے لئے ”شہبازاسپیڈ“ سے کام کرنا ہوگا، بلاول بھٹو

وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے خطاب کے دوران کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی آمد پرشکرگزار ہوں، پاورسیکٹرمیں انقلاب کے لئے ”شہبازاسپیڈ“ سے کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ تھرمیں پہلے پاورپلانٹ لگایا، آج دوسرا لگایا جارہا ہے اوردسمبرمیں تھرمیں تیسرا پاور پلانٹ لگائیں گے۔ کسی کوگمان بھی نہیں تھا کہ ریگستان سےکوئلہ دریافت ہوگا اور منصوبہ شروع کرکے ہم نے مقامی لوگوں کوروزگاردیا ہے۔

بلاول بھٹو نے سیلاب کی تباہ کاریوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کےعوام سیلاب سے مقابلہ بھی کررہے ہیں، موسمی تبدیلی کی وجہ سے سندھ بہت زیادہ متاثر ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دن رات محنت کریں تو گرین انرجی میں انقلاب آسکتا ہے اور تھرکے منصوبے کو ماڈل بنا کر پوراملک فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 2640 میگاواٹ ہوجائے، وزیراعلی سندھ

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے تھرآنے پر بہت خوشی ہوئی ہے، سندھ حکومت نے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ شروع کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئلے سے 660 میگا واٹ پاور پلانٹ پر کام شروع کیا گیا، 2030 تک ملکی معیشت میں غیر معمولی اضافہ ہوگا اور رواں سال کے آخرتک بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 2640 میگاواٹ ہوجائے گی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ دسمبرتک تھرکول بلاک ون سے 1320 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی اور 1.2 بلین ڈالرکا زرمبادلہ محفوظ ہوگا۔

Sindh government

Bilawal Bhutto Zardari

PM Shehbaz Sharif

Syed Murad Ali Shah

Tharparker

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div