Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

معاشرے کو تباہ کرنے والے ریاست مدینہ کی باتیں کرتے ہیں: وزیراعظم

ریاست مدینہ میں لوگوں کے معاشی بوجھ کم کیے گئے۔۔
شائع 09 اکتوبر 2022 04:11pm
PM Shahbaz Sharif Addressing the Seerat Conference | Lahore | Aaj News

وزیراعظم شہباز شریف کہتے ہیں کہ معاشرے کو تباہ کرنے والے ریاست مدینہ کی باتیں کرتے ہیں، مدینہ کی فلاحی ریاست میں کوئی بھوکا نہیں سوتا تھا، کیا ریاست مدینہ کی طرح آج سب برابر ہیں۔

لاہور میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ریاست مدینہ میں لوگوں کے معاشی بوجھ کم کیے گئے، ریاست مدینہ میں زکوٰۃ لینے والے نہیں ملتے تھے، اللہ نے ہمیں پاکستان جیسی نعمت دی ہے، عوام کیلئے معاشی آسودگی لانا ہوگی، عوام کو مفت علاج اور تعلیم دلوانی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ آج سیلاب سے لاکھوں افراد متاثرہیں، کیا ہمارا جذبہ ریاست مدینہ والاہے؟ غریب کے گھر گر گئے اور ان کا گھر ریگولرائز ہوگیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج برکتوں اور سعادت والا دن ہے، نبی کریم ﷺ کو دنیا میں رحمت بنا کر بھیجا گیا، ہمیں بھی رسول اللہ ﷺ پردرود بھیجنا چاہئے، رسول اللہ ﷺ کی آمد ظلمت کے دورمیں ہوئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ کفار مکہ نے آپﷺ کے قتل کی سازش کی، حضور ﷺ صادق وامین کے لقب سے پہچانے جاتے تھے، میثاق مدینہ اور معاہدہ حدیبیہ تاریخی ثابت ہوئے۔

Shehbaz Sharif

Prime Minister

Sirat un Nabi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div