Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

شرجیل میمن کا عمران خان کی آڈیو لیک کا فرانزک کرانے کا مطالبہ

عمران خان نے 5 ارکان خریدے، لہٰذا ارکان کو خریدنے پر انکوائری ہونی چاہئے
شائع 08 اکتوبر 2022 06:07pm
فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز
فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز
”Imran Khan is a culprit“ | Sharjeel Memon’s press conference | Audio Leaks | Aaj News

رہنما پیپلز پارٹی اور صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی آڈیو کا فرانزک کرانے کا مطالبہ کرددیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان کو آئین و قانون کی روشنی میں گھر بیھجا گیا، وہ جو الزامات دوسروں پر لگاتے تھے خود اس میں ملوث نکلے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان ملک کے نا کام ترین وزیراعظم رہے، انہوں نے دوست ممالک کے ساتھ تعلقات خراب کئے، آڈیو میں ثابت ہوگیا عمران خان نے 5 ارکان خریدے، لہٰذا ارکان کو خریدنے پر انکوائری ہونی چاہئے۔

پی پی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ جس نے 5 ووٹ خریدے مطلب کرپشن کے پیسوں سے خریدے، عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کے علاوہ ان کی آڈیو کا فرانزک کرایا جائے۔

pti

karachi

imran khan

PPP

horse trading

Sharjeel Memon

Cypher

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div