Aaj News

منگل, مارچ 19, 2024  
08 Ramadan 1445  

وزارت داخلہ کی الیکشن کمیشن سے ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست

ایک سیاسی جماعت 12 سے 17 اکتوبر کے دوران اسلام آباد کا محاصرہ کرنا چاہتی ہے
اپ ڈیٹ 08 اکتوبر 2022 09:02am
الیکشن کی ساکھ  پر سوال اٹھ سکتے ہیں۔ فوٹو — فائل
الیکشن کی ساکھ پر سوال اٹھ سکتے ہیں۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) سے ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کی استدعا کردی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے الیکشن کمیشن کو ارسال کیے گئے خط میں ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج اور ایف سی وسیع پیمانے پر ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں مصروف ہیں، سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض اور دیگر مسائل درپیش ہیں۔

خط میں کہا کہ الیکشن کمیشن کو انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی کرنے کا اختیار حاصل ہے، ایسی صورتحال میں آرمی، رینجرز اور ایف سی پر دباؤ ہوگا اور اگر ان اداروں سے اضافی کام لیا گیا تو الیکشن کی ساکھ پر سوال اٹھ سکتے ہیں۔

وزارت داخلہ نے ای سی پی سے درخواست کی کہ مستند اطلاعات یہ بھی ہیں کہ ایک سیاسی جماعت 12 سے 17 اکتوبر کے دوران اسلام آباد کا محاصرہ کرنا چاہتی ہے، لہٰذا 16 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات 90 روزکے لیے ملتوی کیے جائیں۔

interior ministry

floods

Election commission of Pakistan

by-election

politics 8 Oct 22

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div