Aaj News

ملک میں مہنگائی کی لہر میں مزید اضافہ

یک ہفتے کے دوران 14 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی جب کہ 20 کی قیمتیں مستحکم
شائع 07 اکتوبر 2022 07:27pm
<p>20 اشیا ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔ فوٹو — فائل</p>

20 اشیا ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔ فوٹو — فائل

قومی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کردیے۔

ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.29 فیصد کا اضافہ ہوا، ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح 29.44 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے میں 17 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، ٹماٹر کی فی کلوقیمت میں 48 روپے 45 پیسے اور پیاز 12 روپے 69 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ چینی کی فی کلو قیمت میں 57 پیسے، انڈے فی درجن ایک روپے 38 پیسے جب کہ دودھ کی فی لیٹر 13 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 14 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے جب کہ 20کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔

اسلام آباد

Inflation

weekly inflation report

Pakistan's Economy

Comments are closed on this story.

مقبول ترین