Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پسند کا آرمی چیف لگانے والوں نے قیمت ادا کی، وزیر دفاع

نئے آرمی چیف کے لیے پانچ نام زیر غور آئیں گے، خواجہ آصف
شائع 07 اکتوبر 2022 04:53pm
Exclusive debate with Khawaja Asif - How long is the appointment of the Army Chief? | Faisla Aap Ka

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں پسند کا آرمی چیف لگانے والوں نے قیمت ادا کی کیونکہ آرمی چیف کی وفادی اپائنٹنگ اتھارٹی کے ساتھ نہیں ہے۔

خواجہ آصف نے یہ بات آج نیوز کے پروگرام ”فیصلہ آپ کا“ میں میزبان عاصمہ شیرازی سے گفتگو کرتے ہوئے کی۔

پروگرام کے دوران میزبان نے کہاکہ عمران خان غالباً اپنی مرضی کا آرمی چیف لگانا چاہتے تھے لیکن پی ڈی ایم نے ان کی حکومت ہٹا دی۔

وزیر دفاع نے کہا، ”اس ملک میں کتنے لوگوں نے آرمی چیف اپنی پسند کا لگایا ہے اور اپنی پسند کی انہوں نے کیا کیا قیمتیں ادا کی ہیں۔ تاریخ بتاتی ہے نا ہماری؟“

میزبان نے کہاکہ بالکل، بھٹو صاحب سے لے کر میاں نواز شریف تک۔۔۔

خواجہ آصف نے کہا، ”تاریخ بتاتی ہے۔ آپ کیوں نہیں سبق حاصل کرتے تاریخ سے۔ ان کی وفاداری اپائنٹنگ اتھارٹی کے ساتھ نہیں ہے۔ اپائٹنگ اتھارٹی نے صرف اپنا ایک فرض ادا کرنا ہے جو آئینی فرض ہے۔“

وزیر دفاع نے کہاکہ وزیراعظم یہ فرض صلاحیتوں اور ادارے کی سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے ادا کریں گے۔

خواجہ آصف نے کہاکہ بطور وزیر دفاع اپنے پچھلے تجربات سے وہ جانتے ہیں کہ آرمی چیف کے تقرر کے لیے روایت کے مطابق پانچ ناموں پر غور کیا جاتا ہے جبکہ ایک برس تک کور کی سربراہی بھی روایت ہے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کو اپنے ووٹرز اور عوام پر اعتماد نہیں اور وہ آرمی چیف کے تقرر کا اختیار بار بار اس لیے مانگ رہے ہیں کہ وہ سمجھتے ہیں یہ ان کے اقتدار کی ضمانت ہوگی۔

Khawaja Asif

Army chief appointment

politics 8 Oct 22

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div