Aaj News

منگل, مارچ 19, 2024  
08 Ramadan 1445  

چار افراد نے میرے خلاف سازش تیار کی ہوئی ہے: عمران خان

پی ٹی آئی نے تازہ آڈیو لیک کو جعلی قرار دے دیا، انٹیلی جنس ایجنسیوں سے سوالات
اپ ڈیٹ 08 اکتوبر 2022 08:59am
فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز
فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ چار افراد نے میرے خلاف سازش تیارکی ہوئی ہے، میں نے ایک ٹیپ بنا کر رکھی ہے جس میں ان چاروں کے نام بتائے ہیں۔

میانوالی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے جمعہ کو سامنے آنے والی آڈیو لیک کو فیک قرار دے دیا۔

تاہم ساتھ ہی عمران خان نے انٹیلی جنس اداروں سے سوال کیے اور کہاکہ وزیراعظم ہاؤس سے آڈیوز آنا تشویش کی بات ہے۔

جلسے سے خطاب میں عمران خان نے جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا عندیہ دیا اور کہا کہ مجھے جیل میں ڈالنے سے نہ ڈراؤ، ابھی تومیں جیل بھرو تحریک شروع کرنے لگا ہوں۔

عمران خان نے چار افراد پر اپنے خلاف قتل کی سازش کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے مجھ پر توہین مذہب کا الزام لگایا۔

انہوں نے کہا کہ 4افراد نے میرے خلاف سازش تیار کی ہوئی ہے، میں نے ایک ٹیپ بنا کر رکھی ہوئی ہے، ٹیپ میں ان 4 لوگوں کے نام بتائے ہیں۔

مارچ کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا شہباز شریف ،رانا ثناء سن لیں، آپ سے زیادہ تیاری کی ہے، اسلام آباد کی جانب مارچ پلان کا چھوٹا سا حصہ ہے، آپ کی ہر پلاننگ ناکام ہو جائے گی، آپ کو الیکشن کرانے پڑیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کو وطن آنے دو،ایسا استقبال ہوگا کہ یاد رکھیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ کہا کہ ہمارا مقابلہ مافیاز سے ہے، مافیا لوگوں کے ضمیر خریدتے ، ڈراتے دھمکاتے ہیں، سب کوحقیقی آزادی کے جہاد کے لئے تیارکررہا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد صرف میانوالی کےعوام سے بھر جائےگا، کلمہ ہمیں غلامی سے نجات دلاتا ہے، غلام صرف اچھے غلام بن سکتےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ غلام کسی قوم کی امامت نہیں کرسکتے، غلام کی پروازاقبال کے شاہین کی طرح نہیں ہوسکتی، آزادی ملتی نہیں ، چھینی جاتی ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ہمارے دورمیں پیٹرول 150روپے لیٹر تھا، آج پیٹرول اور ڈیزل 250 روپے لیٹرہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دورمیں بجلی 16روپےفی یونٹ تھی، آٹا55 روپے کلو تھا،اب 100روپے کلو سے اوپرہے، یہ صرف اپنے کرپشن کے کیسز ختم کرنے میں مصروف ہیں۔

pti

imran khan

politics 8 Oct 22

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div