Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

عمران خان کیخلاف تمام مقدمات جھوٹے ہیں: بابر اعوان

آئین میں تبدیلی کیلئے دوتہائی اکثریت درکار ہے۔۔
اپ ڈیٹ 06 اکتوبر 2022 05:26pm
اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں (اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب)
اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں (اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب)

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ عمران خان کیخلاف مقدمات کا لنڈا بازار لگایا گیا ہے، عمران خان کیخلاف تمام مقدمات جھوٹے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ مریم نواز نے کہا کہ میری کوئی جائیداد نہیں ہے، امید ہے مریم نواز لندن میں گھر سے باہر نہیں نکل سکیں گی- مریم نوازبرطانیہ میں جھوٹوں کی ملکہ بن سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئین میں تبدیلی کیلئے دوتہائی اکثریت درکار ہے، آئین میں تبدیلی صرف عمران خان کرسکتے ہیں، پی ٹی آئی حکومت میں تبدیلی رات کےاندھیرےمیں لائی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے کہتے تھے کوئی سائفر تھا ہی نہیں، اب یہ سائفر کو تسلیم کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں، انہوں نے تسلیم کیا کہ سائفر کے جملے دھمکی آمیزہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کوسیاست کی تجربہ گاہ نہیں بنائیں، ڈالر100روپےکاہوجائے،کیا مہنگائی میں کمی ہوگی، کوئی مفرورپاکستان کے فیصلے کرے یہ قبول نہیں۔

pti

imran khan

Babar Awan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div