Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پنجاب کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

پنجاب کابینہ نے آئی جی سے پولیس کی معاونت پر وضاحت طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا
شائع 06 اکتوبر 2022 02:44pm
کابینہ ارکان نے سوشل میڈیا کے نوجوانوں کی گرفتاری میں پولیس کی ایف آئی اے کو معاونت پر شدید رد عمل کا اظہار کیا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت پنجاب کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں کابینہ ارکان نے سوشل میڈیا کے نوجوانوں کی گرفتاری میں پولیس کی ایف آئی اے کو معاونت پرشدید رد عمل کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ نے آئی جی سے پولیس کی معاونت پر وضاحت طلب کرنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد رات گئے صوبائی حکومت نے کابینہ ارکان کے فیصلے کی روشنی میں وضاحتی خط لکھ دیا۔

ذرائع کے مطابق خط میں کہا گیا ہےکہ آئی جی پولیس تحقیق کریں کہ کیا ایف آئی اے نے ایکشن کی اجازت لی۔

پولیس نے ایف آئی اے کے ساتھ بلا اجازت کیسے گرفتاری اور غیر قانونی کام میں معاونت کی۔

پنجاب کابینہ نے سوال کیا کہ ایلیٹ فورس کی گاڑیاں غیر قانونی آپریشن میں بلا اجازت کیسے استعمال ہوئیں؟ انہوں نے قراردیا کہ پولیس کا کوئی ماورائے قانون ایکشن قابل قبول نہیں ہے۔

pti

imran khan

social media

punjab cabinet

politics oct 7 22

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div