Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

نومبر میں فصلیں لگائیں گے، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو نے کہا یہ وقت سیاست کا نہیں ہے
اپ ڈیٹ 06 اکتوبر 2022 02:23pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ حکومت تمام وسائل کو استعمال کر رہی ہے، ابھی سیاست اورووٹ کے بارے میں سوچنے کا وقت نہیں، اس وقت پہلی ترجیح متاثرین کی امداد ہونی چاہئے۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مسائل زیادہ ہیں، جتنی مدد کریں، کم لگ رہی ہے اور ہم سب کو سیلاب کی صورتحال کو سنجیدہ لینا ہوگا۔

دنیا سے قرض معاف کرنے کی اپیل

بلاول نے کہا کہ رات دن کام کریں گے، نومبر میں فصل لگائیں گے لیکن مشکل وقت میں کچھ لوگ سازش کر رہے ہیں، یہ وقت سیاست کا نہیں ہے، سب کو مل کر چلنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اوریہ تعداد کئی یورپی ممالک کی آبادی سے زیادہ ہے، مسائل اتنے زیادہ ہیں کہ بیان نہیں کرسکتے، دنیا سے امداد اورقرضہ معاف کرنےکی اپیل کی ہے۔

خوارک کی قلت، وبائی امراض کا پھیلاؤ

بلاول بھٹو نے خوارک کی قلت اور بڑھتے ہوئے وبائی امراض سے متعلق کہا کہ فوڈ سکیورٹی بڑا مسئلہ بنتا جارہا ہے جبکہ ورلڈ فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ پاکستان دوسرے بحران کی جانب بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں اوراب تک متاثرین کو ریلیف پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں، جہاں سے پانی نکل رہا ہے وہاں نقصانات کا تخمینہ لگارہے ہیں لیکن پانی نکلنے سے پہلے نقصانات کا تخمینہ نہیں لگا سکتے۔

سیلاب کی تباکاریوں پر تبصرہ

سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر تبصرہ کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کو30 ارب ڈالرسے زائد کا نقصان پہنچا ہے، یہ نہیں ہوسکتا کہ ایک حصہ ڈوبا ہواوردوسرے میں سیاست ہو۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے بتایا کہ کراچی کے علاوہ پورا سندھ ڈوبا ہوا ہے اوربارش سے کراچی کے انفرااسٹرکچرکو بھی نقصان پہنچا ہے، جبکہ وزیراعظم پورے ملک کو اون کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا وزیراعظم نے سب سے زیادہ سندھ کے متاثرہ علاقوں کادورہ کیا لیکن کچھ لوگ متاثرین کی مدد، کچھ سیاست میں مصروف ہیں، ابھی سیاست اورووٹ کے بارے میں سوچنے کا وقت نہیں،اس وقت پہلی ترجیح متاثرین کی امداد ہونی چاہئے۔

بلاول عمران خان پر بھی برس پڑے

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ زکوۃ چوری کرنے والے ہم پرچوری کا الزام لگا رہے ہیں،عمران خان پر فارن فنڈنگ ثابت ہوچکی ہے، ان کی منافقت پوری قوم کونظرآرہی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان نےدوست ممالک سےتعلقات خراب کئے، ہم نےتمام ممالک سے تعلقات بہتربنائے، جوفون کرنے کو تیارنہیں تھے آج وزیراعظم سے بات کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیلابی صورتحال میں الیکشن کرانامذاق کےمترادف ہے کیونکہ سیلاب متاثرین پریشان ہیں، انتخابی مہم نہیں چلاسکتے، ایسے حالات میں جلسے اورجلوس نکالنا اچھا نہیں لگتا، متاثرہ علاقوں سے انتظامیہ کو ہٹا کرالیکشن پرنہیں لگا سکتے۔

Bilawal Bhutto Zardari

floods

CM house

Chairman PPP

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div