Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج، پی ٹی آئی سینیٹرز شریک نہیں ہوں گے

صدارتی خطاب کے بعد مشترکہ اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی ہوجائے گا
اپ ڈیٹ 06 اکتوبر 2022 11:08am
ر پارلیمانی سال کے آغاز پر صدرمملکت مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہیں۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
ر پارلیمانی سال کے آغاز پر صدرمملکت مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہیں۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج طلب کر لیا۔

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام 5 بجے ہونے جارہا ہے، صدر مملکت عارف علوی اجلاس سے خطاب کریں گے۔

صدر عارف علوی اپنے خطاب میں آئینی اور قانونی امور پر بات کرتے ہوئے حکومت کو روڈ میپ دیں گے، اجلاس کا ایک نکاتی ایجنڈہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

آج ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے سینیٹر اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔

اپنے خطاب میں صدر مملکت معیشت، جمہوریت اور انسانی حقوق پر بھی روشنی ڈالیں گے۔

حکام قومی اسمبلی کے مطابق صدارتی خطاب کے بعد مشترکہ اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی ہوجائے گا۔

یاد رہے کہ ہر پارلیمانی سال کے آغاز پر صدرمملکت مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہیں۔

پاکستان

اسلام آباد

President Arif Alvi

Joint Session of Parliament

politics Oct 6 22

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div