Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

ڈاکٹر سیمی جمالی کو اعزازی لیفٹننٹ کرنل کا رینک مل گیا

پاک فوج نے انہیں یہ اعزاز دیا۔۔۔
شائع 05 اکتوبر 2022 05:00pm

جناح اسپتال کی سابق ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کو پاک فوج کی جانب سے اعزازی لیفٹننٹ کرنل کا رینک دے دیا گیا۔

سیمی جمالی کی جانب سے شعبہ طب میں بہترین خدمات سرانجام دینے پر پاک فوج نے انہیں یہ اعزاز دیا۔

اس سے قبل، گذشتہ سال 19 اگست 2021 کو جناح پوسٹ گریجوئیٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سیمی جمالی (ای ڈی) 33 سال تک خدمات دینے کے بعد ریٹائرڈ ہوگئیں تھیں۔

ڈاکٹر سیمی جمالی کو ایمرجنسی کیئر میں معیار اور نظم و ضبط قائم کرنے کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔

ان کے ساتھیوں اور دوستوں کے مطابق انہوں نے ہمیشہ فرنٹ پر کھڑے ہوکر نہ صرف خدمات سر انجام دیں بلکہ انہوں نے ساتھیوں کو بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ سے لے کر وبائی امراض کے حالات میں رہنمائی بھی فراہم کی۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) سندھ کے صدر مرزا علی اظہر نے سیمی جمالی کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ کراچی شہر جو کبھی تشدد سے بری طرح متاثر تھا، اس وقت انہوں نے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں بہت سی جانیں بچائیں اور وہ پبلک سیکٹر میں ’ٹرینڈ سیٹر‘ تھیں۔

ان کے مطابق وہ ہر مریض میں ذاتی دلچسپی لے کر ان سے متعلق معلومات حاصل کرکے ان کی بہتری کی تجاویز دیتی تھیں، جس وجہ سے وہ کامیاب منظم بنیں۔

Pak army

JPMC

Dr Seemi Jamali

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div