Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
16 Shawwal 1445  

ثابت ہوگیا عمران خان کمرے کے اندر اور باہر ایک ہی بات کرتے ہیں، اسد عمر

آڈیو لیکس سے ہمیں فائدہ اور حکومت کو نقصان ہوا، پی ٹی آئی رہنما
شائع 04 اکتوبر 2022 01:46pm
وزیرداخلہ فیصلہ کررہے ہیں کہ کس کا استعفیٰ قبول کرنا ہے کس کا نہیں، اسد عمر
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
وزیرداخلہ فیصلہ کررہے ہیں کہ کس کا استعفیٰ قبول کرنا ہے کس کا نہیں، اسد عمر فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ آڈیو لیکس سے ہمیں فائدہ اور حکومت کو نقصان ہوا، آڈیو لیکس کی روشنی میں نئی پٹیشن فائل کریں گے، ثابت ہوگیا عمران خان کمرے کے اندر اور باہر ایک ہی بات کرتے ہیں۔

اسد عمر نے تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج کل ہر طرف آڈیولیکس کا چرچہ ہے، آڈیو لیکس کون کر رہا ہے، ہمیں کچھ نہیں پتہ، حکومت کہتی کچھ اور کرتی کچھ ہے، سیکڑوں ارب کی چوری بچانے کے لئے یہ سب کیا جارہا ہے، آڈیولیکس میں حکومت کی اصلیت نظرآرہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آڈیو میں وزیراعظم بھارت سے تجارت کے مشورے دے رہے ہیں، حکومت کی آڈیولیکس سے حکومتی ناکامی سامنے آگئی، ہماری آڈیو لیکس سے سچ عوام کے سامنے آگیا، ثابت ہوگیا عمران خان کمرے کے اندر اور باہر ایک ہی بات کرتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سازش کے تحت رجیم چینج آپریشن کیا گیا، اسلام آباد میں ضمیروں کی منڈی لگائی گئی، ضمیروں کا سودا کرکے ووٹ خریدا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی میں فیصلہ ہوا کہ غیرقانونی اسمبلی میں نہیں رہنا، چن چن کر پی ٹی آئی والوں کے استعفے قبول کیے جارہے ہیں، وزیرداخلہ فیصلہ کررہے ہیں کہ کس کا استعفیٰ قبول کرنا ہے کس کا نہیں۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ ضمنی انتخابات میں پوری پی ڈی ایم کے ووٹ پی ٹی آئی سے کم تھے، موجودہ حکومت اب الیکشن سے بھاگ رہی ہے، حکومت الیکشن سے خوفزدہ ہے، ملک کو مسائل سے نکالنے کے لئے فوری الیکشن کی طرف جانا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب کا بہانہ کرکے الیکشن ملتوی کیے جارہے ہیں، پشاور، کراچی اور دیگر شہروں میں سیلاب ہی نہیں تھا، کراچی میں ایک بار پھر پولیس کی کمی کا بہانہ بنایا جارہا ہے۔

pti

اسلام آباد

imran khan

press conference

Asad Umer

audio leak

PM Shehbaz Sharif

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div