Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

مونس الہیٰ کے خلاف منی لانڈرنگ کامقدمہ خارج

نیب اس معاملے کی انکوائری کر کے اسے بند کر چکا ہے، وکیل مونس الہٰی
شائع 03 اکتوبر 2022 05:31pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

مونس الہیٰ کے خلاف ایف آئی اے میں درج 24 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا مقدمہ خارج کردیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے مونس الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔

ہائیکورٹ کے جج جسٹس اسجد جاوید گھرال نے کیس کی سماعت میں فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا۔

عدالت نے مونس الہٰی کے وکیل کی مختصر فیصلہ کمرہ عدالت میں سنانے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عدالت تحریری جواب اور ریکارڈ دیکھ کر فیصلہ سنائے گی۔

سماعت کے آغاز پر عدالت نے استفسار کیا کہ انکوائری کس طرح شروع ہوئی، یہ بھی بتایا جائے کہ اس معاملے میں کسی فرد یا ادارے کا نقصان ہوا یا نہیں۔

سرکاری وکیل نے کہا کہ منی لانڈرنگ کیس میں محمد خان بھٹی سمیت دیگر ملزمان کے اکاؤنٹس میں ٹرانزیکشنز ہوئیں، تمام ٹرانزیکشنز کا فائدہ مونس الہٰی کی کمپنی کو پہنچا۔ کیس صرف این او سی کے اجراء کا نہیں منی لانڈرنگ کا ہے۔ این او سی کے اجراء سے کمپنیوں کے شئیرز کی منتقلی تک مونس الہٰی سے متعلق ثبوت موجود ہیں۔

مونس الہٰی کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ نیب اس معاملے کی انکوائری کر کے اسے بند کر چکا ہے۔ اس کیس میں بینک، نجی ادارہ یا شخص شکایت کنندہ نہیں ہے۔ موجودہ حکومت نے سیاسی دباؤ میں لانے کیلئے سیاسی مقدمہ بنایا، عدالت اخراج مقدمہ کی درخواست منظور کرے۔

FIA

money laundering

Lahore High Court

Moonis Elahi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div