Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

ملکہ کے تابوت کی حفاظت پر معمور سپاہی کی لاش برآمد

الارم بجنے کے بعد رات تین بجکر 48 منٹ پر پولیس اور پیرامیڈیکس اڈے کی طرف دوڑے۔
شائع 01 اکتوبر 2022 05:16pm

آنجہانی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے جنازے میں ان کے تابوت کی حفاظت پر معمور نوجوان سپاہی اپنے بیرک میں پراسرار طور پر مردہ پایا گیا ہے۔

اٹھارہ سالہ گھُڑسوار دستہ میں شامل جیک برنیل ولیمز ان لوگوں میں شامل تھے، جنہوں نے شاہی جنازے میں اہم کردار ادا کیا اور ملکہ کے تابوت کی حفاظت کی۔

 تصویر بزریعہ فیس بک
تصویر بزریعہ فیس بک

جیک بلیوز اور رائلز رجمنٹ کا حصہ تھے، جو لندن کے نائٹس برج میں ہائیڈ پارک بیرکس میں المناک طور پر مردہ پائے گئے۔

رپورٹ کے مطابق، الارم بجنے کے بعد رات تین بجکر 48 منٹ پر پولیس اور پیرامیڈیکس اڈے کی طرف دوڑے۔

جیک کو جائے وقوعہ پر مردہ قرار دیا گیا۔ جبکہ پولیس کے مطابق جیک کی موت طبعی ہے اور کچھ بھی مشکوک نہیں ملا ہے۔

جیک ملکہ کے جنازے کے جلوس میں موجود محافظوں میں سے ایک تھے۔

 تصویر بزریعہ فیس بک
تصویر بزریعہ فیس بک

آنجہانی فوجی نے قومی سوگ کی مدت کے دوران متعدد دیگر رسمی تقریبات میں بھی حصہ لیا تھا۔

Queen Elizabeth II

Queen's Death

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div