Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

پہلی مرتبہ امریکا نے بھارتی کمپنی پر پابندیاں لگا دی

بھارتی کمپنی ایران سے تیل خرید رہی تھی
شائع 30 ستمبر 2022 09:42am
روئیٹرز فائل فوٹو
روئیٹرز فائل فوٹو

امریکا نے پہلی مرتبہ ایران سے تیل خریدنے کے جرم میں ایک بھارتی کمپنی پر پابندیاں لگا دی ہیں۔ اس سے قبل ایران سے بھارت کو تیل کی ترسیل پر واشنگٹن صرف نظر کرتا چلا آرہا تھا۔

امریکا طویل عرصے سے ایران سے تیل یا گیس خریدنے والے ممالک اور اداروں پر پابندیاں لگاتا چلا رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پائپ لائن مکمل ہونے کے باوجود پاکستان ایران سے گیس درآمد نہیں کر سکتا۔

تاہم بھارت کو امریکا کا لاڈلا ہونے کی بناپر خصوصی رعایت تھی اور بھارتی کمپنیاں بالواسطہ طور پر ایران سے تیل منگوا رہی تھیں۔ یہی طریقہ چین سمیت کچھ دوسرے ملکوں نے اختیار کر رکھا ہے۔

عام طور پر ایران کیمیکل انڈسٹریز انوسٹمنٹ کمپنی نامی کمپنی سے بیرون ملک قائم کمپنیاں تیل و گیس خرید لیتی ہیں اور پھر یہ تیل متعلقہ ممالک کی کمپنیوں کو فروخت کیا جاتا ہے۔

ایسی ایک بڑی کمپنی ٹریلینس ہے جو ایران سے تیل خریدنے کے بعد بھارتی کمپنی Tibalaji Petrochem کو فراہم کرتی ہے۔

امریکا کے محکمہ خزانہ نے Tibalaji Petrochem اور ٹریلینس دونوں پر پابندیاں لگا دی ہیں۔

اس کے علاوہ ہانگ کانگ اور متحدہ عرب امارات میں قائم مزید چھ کمپنیوں پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ ان میں سے بیشتر ایرانی تیل چین کو فراہم کر رہی تھیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div