Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

ملک بھر میں بارشوں اور سيلاب سے مزید 13 اموات، تعداد 1678 ہوگئی

24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں 7 جبکہ بلوچستان میں 6 اموات رپورٹ ہوئیں
شائع 30 ستمبر 2022 09:21am
بارشوں اور سیلاب سے اب تک 12 ہزار 864 افراد زخمى ہوئے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
بارشوں اور سیلاب سے اب تک 12 ہزار 864 افراد زخمى ہوئے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

ملک بھر میں مون سون بارشوں اورسيلاب مزید 13 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 1678 ہوگئى۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارتی (این ڈی ایم اے) نے بارشوں اور سیلاب سے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔

این ڈے ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 13 افراد جان سے گئے، سندھ میں 7 جبکہ بلوچستان میں 6 اموات رپورٹ ہوئیں۔

مزید پڑھیں: بارشوں اور سیلاب سے اموات کی تعداد 1638 ہوگئی

جس کے بعد 14جون سے اب تک بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق ہونے والوں کى مجموعی تعداد ایک ہزار 678 تک پہنچ گئی، جن میں 724 مرد ،336 خواتين اور 618 شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے اب تک زخمى ہونے والوں کى کل تعداد 12 ہزار864 ريکارڈ کى گئى۔

مزید پڑھیں: حالیہ بارشوں اور سیلاب سے مزید 37 اموات، تعداد 1545 ہوگئی

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بارشوں کے باعث ملک بھرمیں 7 لاکھ 87 ہزار 488 گھر تباہ مکمل تباہ ہوئے جبکہ 12 لاکھ 77 ہزار 861 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔

اس کے علاوہ اب تک 11 لاکھ 58 ہزار سے زائد مويشيوں کو حالیہ بارشوں اور سیلاب سے نقصان پہنچا ہے۔

این ڈی ایم کے مطابق ملک بھر میں سیلاب کے باعث اب تک کل 410 پل اور 13 ہزار 74 کلو میٹر پر مشتمل سڑکیں متاثر ہوئیں۔

پاکستان

اسلام آباد

report

floods

NDMA

Rains and Floods

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div