Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

وزیراعلیٰ پنجاب کے پروٹوکول کے لئے نئی گاڑیاں خریدنے کی منظوری

30 کروڑ 50 لاکھ روپے کی لاگت سے 26 نئی گاڑیاں خریدی جائیں گی
شائع 29 ستمبر 2022 02:10pm
4 فورچونر، 3 ڈبل کیبن ڈالے اور 19 کاریں شامل ہیں۔

پنجاب کابینہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کےپروٹوکول کے لئے نئی گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی ۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے پروٹوکول کے لیے ایوان وزیراعلیٰ نے 26 لگژری گاڑیاں مانگ لیں۔

صوبائی کابینہ نے لگژری گاڑیوں کی خریداری کی سمری منظور کرلی، 30 کروڑ 50 لاکھ روپے کی لاگت سے ایوان وزیراعلیٰ کے لئے نئی 26 گاڑیاں خریدی جائیں گی، جن میں 4 فورچونر، 3 ڈبل کیبن ڈالے اور 19 کاریں شامل ہیں۔

خریداری کے لئے سپلیمنٹری گرانٹ جاری کی جائے گی جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کے دفتر کی جانب سے 7 ستمبر کو گاڑیاں مانگی گئی تھیں۔

پنجاب پولیس کے لئے بھی 5 ارب 57 کروڑ روپے کی لاگت سے 749 گاڑیاں خریدی جائیں گی۔

رواں مالی سال میں افسر شاہی کے لئے ایک ارب 2 کروڑ 92 لاکھ روپے کی لاگت سے 93 گاڑیاں خریدنے کی منظوری دی گئی ہے۔

cm punjab

lahore

Chaudhry Pervaiz Elahi

protocol

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div