Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

ملک میں سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ

1850 روپے مہنگا ہونے کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ 1 لاکھ 43 ہزار 700 روپے کا ہوگیا ہے
شائع 28 ستمبر 2022 07:27pm
فی اونس سونے کے بھاوؤ میں 18 ڈالر کا اضافہ۔ فوٹو — فائل
فی اونس سونے کے بھاوؤ میں 18 ڈالر کا اضافہ۔ فوٹو — فائل

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کئی روز کمی کے بعد آج اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1850 روپے مہنگا ہونے کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ 1 لاکھ 43 ہزار 700 روپے کا ہوگیا ہے۔

10 دس گرام سونے کی قیمت 1586 روپے اضافے سے 1 لاکھ 23 ہزار 200 روپے پر آگئی ہے۔

اس کے علاوہ بین الاقوامی مارکیٹ میں 18 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس سونا 1647 ڈالرز کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

karachi

Gold Rates

Gold prices

gold market

pakistan gold prices

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div