Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
15 Shawwal 1445  

رول آف لا کے نفاذ میں رائٹ ٹو انفارمیشن کا کلیدی کردار ہے: گورنر پنجاب

پاکستان کو سنوارنا ہے اور اداروں کو مضبوط کرنا ہے۔ بلیغ الرحمان
شائع 28 ستمبر 2022 07:03pm
گورنر پنجاب بلیغ الرحمان (فوٹو: ٹوئٹر)
گورنر پنجاب بلیغ الرحمان (فوٹو: ٹوئٹر)

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا کہنا ہے کہ رول آف لا کے نفاذ میں رائٹ ٹو انفارمیشن کا کلیدی کردار ہے، باخبر اور جاندار رائے عامہ سے سرکاری اداروں اور عہدیداروں کی کارکردگی میں اور گڈ گورننس کا حصول ممکن ہے۔

گورنر ہائوس لاہور میں انٹرنیشنل رائٹ ٹو انفارمیشن ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا کہ سول سوسائٹی کے باشعور طبقوں کے نمائندہ افراد کا ایک چھت تلے اکٹھا ہونا پاکستان میں رائٹ ٹو انفارمیشن قانون کے نفاذ کیلئے خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب انفارمیشن کمیشن کی جانب سے گذشتہ 4 سالوں میں دس ہزار سے زائد رائٹ ٹو انفارمیشن کی شکایات نمٹانا خوش آئند ہے۔

گورنر پنجاب نے رائٹ ٹو انفارمیشن کے مؤثر نفاذ کیلئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ ہم سب کو مل جل کر پاکستان کو سنوارنا ہے اور اداروں کو مضبوط کرنا ہے۔

تقریب کے اختتام پر گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے ماہرین تعلیم، پبلک انفارمیشن آفیسرز اور میڈیا نمائندگان میں پنجاب رائٹ ٹو انفارمیشن چیمپئنز ایوارڈز 2022 بھی تقسیم کیے۔

governor punjab

Media

Right to information

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div