Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
18 Ramadan 1445  

انسٹاگرام کے میسیجز سیکشن میں نیا فیچر متوقع

ایپ میں آپ اپنے تمام فالوورز کو پوسٹس کے لنکس بھیج سکیں گے۔
اپ ڈیٹ 27 ستمبر 2022 05:13pm

انسٹاگرام اپنے صارفین کی آسانی کیلئے کچھ نئے فیچرز کا تجربہ کر رہا ہے جس کے زریعے لوگوں کی تازہ ترین پوسٹس ڈائریکٹ میسیجز کے ذریعے شیئر کی جاسکیں گی۔

اس مقصد کیلئے انسٹاگرام آپ کے ڈائریکٹ میسیجز ان باکس میں ایک نئے ’Public‘ فولڈر کی جانچ کر رہا ہے۔

جو، بظاہر، ایپ میں آپ کے تمام فالوورز کو پوسٹس کے لنکس بھیج سکے گا۔

یہ فیچر صارفین کو آپ کی تازہ ترین اپ ڈیٹس اور پروجیکٹس کے بارے میں آگاہ کرنے کا ایک متبادل طریقہ فراہم کرے گا۔

حالانکہ اس میں ”اسپیم“ کا خدشہ بہت زیادہ ہے، لیکن یہ اس پر منحصر ہے کہ اس کا اطلاق کیسے ہوتا ہے۔

امید کرتے ہیں کہ میٹا کے ذہن میں اس کے لیے کوئی حل موجود ہوگا، جو اس فیچر کے ممکنہ غلط استعمال کو روک سکے گا۔

Instagram

New Feature

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div