Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

واٹس ایپ کے ایک لنک سے کئی لوگوں کو کال میں شامل کریں

واٹس ایپ کال لنکس سے صرف ایک ٹیپ پر کال شروع کی جاسکے گی اور اس میں شامل بھی ہوا جاسکے گا۔
شائع 26 ستمبر 2022 10:26pm
تصویر: ٹوئٹر/وِل کیتھ کارٹ
تصویر: ٹوئٹر/وِل کیتھ کارٹ

میٹا کی ملکیت انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کے چیف ایگزیکیوٹیو آفیسر (سی ای او) مارک زکربرگ نے پیر کے روز ایک نئے کال لنکس فیچر کا اعلان کیا۔

زکربرگ کے مطابق واٹس ایپ کال لنکس سے صرف ایک ٹیپ پر کال شروع کی جاسکے گی اور اس میں شامل بھی ہوا جاسکے گا۔

زکربرگ نے اپنے بیان میں کہا کہ، “ہم اس ہفتے سے واٹس ایپ پر کال لنکس شروع کر رہے ہیں تاکہ آپ ایک ہی ٹیپ سے کال شروع کرسکیں۔ ہم 32 صارفین تک کے لیے محفوظ انکرپٹڈ ویڈیو کالنگ کی بھی جانچ کر رہے ہیں۔

کمپنی کے مطابق صارفین کالز ٹیب کے اندر موجود ’کال لنکس‘ آپشن کو ٹیپ کر سکتے ہیں اور آڈیو یا ویڈیو کال کے لیے لنک بنا سکتے ہیں، اسے فیملی اور دوستوں کے ساتھ آسانی سے شیئر کر سکتے ہیں۔

صارفین کو کال لنکس استعمال کرنے کے لیے ایپ کے تازہ ترین ورژن کی ضرورت ہوگی اور اس ہفتے سے اس فیچر کا رول آؤٹ شروع ہوگا۔

واٹس ایپ مبینہ طور پر ایک نیا فیچر لانے کی بھی منصوبہ بندی کر رہا ہے جو صارفین کو کسی بھی ڈاکیومنٹ میں کیپشن شامل کرنے کی اجازت دے گا۔

واٹس ایپ کے ترقی پذیر اور آنے والے فیچرز کو ٹریک کرنے والی ویب سائٹ WabetaInfo کے مطابق واٹس ایپ کے مستقبل کے اپ ڈیٹ شدہ ورژن میں جلد ہی کیپشن کے ساتھ ڈاکیومنٹس شیئر کرنے کا فیچر ہوگا۔

اگرچہ واٹس ایپ فی الحال کسی ڈاکیومنٹ فائل کو شیئر کرنے کی اجازت تو دیتا ہے، لیکن اس پر کیپشن لکھنے کا آپشن فراہم نہیں کرتا ہے۔

WhatsApp

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div