Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

پاکستان اور انگلینڈ ٹیموں کی لاہور آمد، سیکیورٹی انتظامات مکمل

انگلینڈ اور قومی کھلاڑیوں کو بھرپورسیکیورٹی دیں گے، سی سی پی او
شائع 26 ستمبر 2022 11:23am
میچز کے دوران 8 ہزارسے زائد اہلکار تعینات ہوں گے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
میچز کے دوران 8 ہزارسے زائد اہلکار تعینات ہوں گے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان 7 میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا پہلا مرحلہ کراچی میں مکمل ہوگیا ۔

سیریز کے پہلے 4 میچز کراچی میں کھیلے گئے جبکہ اگلے 3 میچز لاہورمیں کھیلے جائیں گے۔

اس حوالے سے پاکستان اورانگلینڈ کرکٹ ٹیموں کی لاہورآمد کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

سی سی پی او کا کہنا ہے کہ انگلینڈ اور قومی کھلاڑیوں کو بھرپورسیکیورٹی دیں گے، میچز کے دوران 8 ہزارسے زائد اہلکار تعینات ہوں گے ۔

سی سی پی او نے ہدایت کہ دونوں ٹیموں کی ائر پورٹ سے ہوٹل آمد کے دوران سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات مکمل رکھے جائیں، سیکیورٹی پر تعینات پولیس افسران اور اہلکار الرٹ رہیں،مشکوک افراد کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں۔

اس سے قبل کراچی کھیلے گئے 4 میچوں میں سے 2 میں مہمان انگلینڈ اور 2 میں پاکستان ٹیم فتح یاب ہوئی، جس کے بعد 7 میچوں کی سیریز2-2 سے برابر ہے۔

cricket

پاکستان

karachi

England

lahore

national stadium

t20 series

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div