Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

شادی ضرورکروں گا لیکن ۔۔۔ نیویارک میں سوال پربلاول بھٹوکادلچسپ جواب

کئی ماہرین فلکیات 2022 کوبلاول کی شادی کا سال قراردے چکے ہیں
اپ ڈیٹ 24 ستمبر 2022 03:41pm
بلاول بھٹوزرداری  کی اپنی بہنوں کے ہمراہ  کھڑے ہیں، تصویر: عوامی ویب
بلاول بھٹوزرداری کی اپنی بہنوں کے ہمراہ کھڑے ہیں، تصویر: عوامی ویب

وزیرخارجہ اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہےکہ وہ شادی ضرورکریں گے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں شرکت کرنے والے بلاول ان دنوں نیو یارک میں موجود ہیں، اسی دوران ایک موقع پرمیڈیا نے لگے ہاتھوں ان سے شادی کاسوال بھی کرڈالا۔

اکیس ستمبر1988 کو جنم لینے والے بلاول بھٹوعمرکی 34 بہاریں دیکھ چکے ہیں اور ان کی شادی کا موضوع اکثرہی سوشل میڈیا پرزیربحث رہتا ہے۔

عرب نیوزنے اپنے آفیشل ٹوئٹرہینڈل پرویڈیو شیئرکی جس میں غیرملکی صحافی کی جانب سے بلاول سے سوال کیا جارہا ہےکہ ، ’میرے پاکستانی دوست پوچھ رہے ہیں کیا آپ کا شادی کا کوئی ارادہ ہے؟ ۔“

جواب میں بلاول کا ردعمل فوری اور خاصا خوشگوار تھا۔ مُسکراتے ہوئے اس سوال کا جواب دینے والے بلاول یہ کہتے ہوئے آگے بڑھ گئے ، “ بالکل، میرا شادی کرنے کا ارادہ ہے“۔

صحافی نے فوراً سے پوچھا کہ وہ ایسا کب کریں گے ، جس پربلاول کا کہنا تھاکہ انہیں کوئی جلدی نہیں ہے۔

سال 2016 میں بھی بلاول کی شادی کے موضوع کا سوشل میڈیا پرکافی چرچا رہا جب انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ شادی اس سے کریں گے جو ان کی بہنوں کا دل جیتے گی لیکن ساتھ ہی یہ انتباہ بھی کیا تھا کہ یہ خاصا مشکل کام ہوگا۔

خواب دیکھنے کے حوالے سے مشہور پی پی رہنما منطوروسان بھی سال 2017 اور 2019 میں بلاول کی شادی کی پیشگوئیاں کرچکے ہیں۔

سال 2017 میں منظوروسان نے میڈیا سے گفتگو میں دعویٰ کیا تھاکہ بلاول کی دلہن ان کی طرح ہی ہوگی لیکن شادی الیکشن (2018 )سے قبل نہیں ہوگی۔

بعد ازاں 2019 میں منظور وسان کی پیشگوئی تھی کہ بلاول 2023 میں وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد شادی کرلیں گے۔

اس کے علاوہ کئی ماہرین فلکیات یہ پیشگوئی کرچکے ہیں کہ سال 2022 بلاول بھٹوزرداری کی شادی کا سال ہوگا۔

PPP

Bilawal Bhutto Zardari

bakhtawar Bhutto Zardari

Bilawal Wedding

Aseefa Bhutto Zardari

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div