Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

“زرعی قرضوں کی وصولیوں کو مؤخر کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں”

وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کے سیلاب کے باعث زرعی قرضوں کی وصولیوں کو مؤخر کرنے کے اقدامات کیے جا رہے...
شائع 23 ستمبر 2022 02:47pm
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن (فوٹو:ٹوئٹر)
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن (فوٹو:ٹوئٹر)

وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کے سیلاب کے باعث زرعی قرضوں کی وصولیوں کو مؤخر کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اپنے بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ چالیس لاکھ ستر ہزار ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئی ہیں، کاشتکاروں کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے تاکہ وہ فصل کاشت کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ سال گندم کی امدادی قیمت چار ہزار روپے فی من مقررکی ہے ،نقصانات کے ڈیٹا جمع کرنے کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی ہیں جوپیرکے روز سے سروے کا آغاز کریں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ متاثرہ علاقوں سے پانی کی نکاسی کے بعد متاثرین ریلیف کیمپس سے گھروں کو لوٹنا شروع ہوگئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گھروں کو لوٹنے والوں کوضلعی انتظامیہ ٹرانسپورٹ، ٹینٹس اور راشن فراہم کر رہی ہے ، بارشوں میں اموات کی مجموعی تعداد سات سو اٹھائیس تک پہنچ چکی ہے۔

PPP

Sindh government

Sharjeel Memon

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div