Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

روپے کے مقابلے ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

انٹر بینک میں 6 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 239 روپے 71 پیسے کی بلند سطح پر بند ہوا ہے
شائع 22 ستمبر 2022 04:34pm
امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 244 روپے ہے۔ فوٹو — فائل
امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 244 روپے ہے۔ فوٹو — فائل

ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

اسٹیٹ بیبنک کے مطابق جمعرات کے روز انٹر بینک میں 6 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 239 روپے 71 پیسے کی بلند سطح پر بند ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے ابتدائی چار دنوں میں ڈالر کی قدر میں 3 روپے 50 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 244 روپے ہے۔

رواں ماہ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اب تک 21 روپے 11 پیسے اضافہ ہو چکا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں 74 پیسے اضافے کے بعد ڈالر کی قیمت 239 روپے 65 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

SBP

pakistani rupee

interbank

USD VS PKR

dollar prices

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div