Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پنجاب حکومت نے آٹے کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی

پنجاب حکومت نے فلور ملوں کیلئے روزانہ کوٹے میں بھی 1800 ٹن کا اضافہ کیا ہے۔
شائع 20 ستمبر 2022 09:16pm
فوٹو (روئٹرز)
فوٹو (روئٹرز)

پنجاب حکومت نے آٹے کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی۔

محکمہ خوراک پنجاب نے آٹے کی قیمت اور گندم کے کوٹے میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 490 روپے سے بڑھا کر 648 روپے جبکہ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 980 روپے سے بڑھا کر 1295 روپے کر دی گئی۔

سرکاری گوداموں سے ریلیز کی جانے والی گندم کی قیمت بھی 1765 روپے فی من سے بڑھا کر 2300 روپے فی من کر دی گئی۔

پنجاب حکومت نے فلور ملوں کیلئے روزانہ کوٹے میں بھی 1800 ٹن کا اضافہ کیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فلور ملز کیلئے سرکاری گندم کا کوٹہ 17200 ٹن یومیہ سے بڑھا کر 19000 ٹن کر دیا گیا ہے۔

Punjab Govt

Flour

Prices

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div