Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

آرمی چیف کا دورہ، چین کا ہنگامی بنیادوں پر 100 ملین یوآن امداد کا اعلان

چینی حکومت کی پاکستان کیلئے امداد پاکستانی روپے میں تقریباً 15 ارب 80 کروڑ بنتی ہے۔
شائع 19 ستمبر 2022 04:59pm
تصویر بزریعہ آئی ایس پی آر
تصویر بزریعہ آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ چین کے دو روزہ سرکاری دورے پر ہیں، جس کا اثرات نظر آنا شروع ہوگئے ہیں۔

چین نے انسانی ہمدردی کے تحت پاکستان کے لیے ہنگامی بنیادں پر 100 ملین یوآن امداد کا اعلان کیا ہے، جبکہ مجموعی طور پر 500 ملین یوآن امداد فراہم کی جائے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چینی وزیر دفاع سے ملاقات کی، چینی وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چین پاکستان اور افواج پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، چین پاکستان میں سیلاب سے متعلق امدادی سرگرمیوں کے لیے تکنیکی مدد فراہم کرنے کے لیے بھی تیار ہے۔

چینی وزیر دفاع نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی ریسکیو اور ریلیف کی کوششوں کو بھی سراہا، جبکہ آرمی چیف نے چین کے وزیر دفاع کے جذبات اور پاکستان کے لیے چین کی حمایت جاری رکھنے پر شکریہ ادا کیا۔

چین کی جانب سے پاکستان کے لیے انسانی ہمدردی کے تحت ہنگامی بنیادوں پر 100 ملین یوآن امداد کا اعلان بھی کیا گیا ہے، چینی حکومت پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے مجموعی طور پر 500 ملین یوآن امداد دے گی جو پاکستانی روپے میں تقریباً 15 ارب 80 کروڑ روپے بنتی ہے۔

خیال رہے کہ آرمی چیف کی کوششوں سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور دیگر ممالک سے بھی بین الاقوامی امداد آئی ہیں۔

پاکستان

Army Chief General Qamar Javed Bajwa

China Visit

Aid for Flood Relief

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div