Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پی ڈی ایم نے قوم کو مہنگائی کے سمندر میں ڈبو دیا: شیخ رشید

حکومت کو 3 دن سے پیٹرول مافیا قیمت کم نہیں کرنے دے رہا
شائع 18 ستمبر 2022 12:29pm
نیب ترامیم کالعدم ہوں گی اور ایک کروڑ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملے گا، شیخ رشید
نیب ترامیم کالعدم ہوں گی اور ایک کروڑ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملے گا، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے قوم کو مہنگائی کے سمندر میں ڈبو دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ حکمرانوں کے 150 کرپشن ریفرنس کی واپسی کو سپریم کورٹ انشاء اللہ بحال کرے گی، نیب ترامیم کالعدم ہوں گی اور ایک کروڑ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ 70وزراء کی تعداد آئین کے منافی ہے اس کے خلاف ہائیکورٹ جاؤں گا، پی ڈی ایم اپنے انجام کوپہنچ گئی ہے، اقتصادی بحران انتہائی سنگین ہوگیا ہے۔

شیخ رشید نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ پی ڈی ایم نے قوم کو مہنگائی کے سمندر میں ڈبو دیا، مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، حکومت کو 3 دن سے پیٹرول مافیا قیمت کم نہیں کرنے دے رہا۔

سابق وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ مفاہمت یا مزاحمت اس کا فیصلہ ہونے والا ہے،وزراء اپنے حلقوں میں نہیں جاسکتے، بلاول پاکستان میں بطور مہمان اداکار آتے ہیں دفتر نہیں جاتے جبکہ 21وزراء بے محکمہ ہیں۔

PDM

پاکستان

اسلام آباد

Sheikh Rashid

Awami Muslim League

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div