Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں بارشوں اور سیلاب سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی

این ڈی ایم اے نے حاليہ بارشوں اور سیلاب سے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جارى کردی
شائع 18 ستمبر 2022 11:29am
ملک بھر میں 14 جون سے اب تک 1545 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ ڈی تھرڈ پول
ملک بھر میں 14 جون سے اب تک 1545 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ ڈی تھرڈ پول

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں اور سیلاب سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 1545ہوگئی۔

نيشنل ڈيزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹى (این ڈی ایم اے) نے حاليہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جارى کردی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک روز کے دوران بارشوں اور سیلاب سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی،جس کے بعد ملک بھر میں 14 جون سے اب تک 1545 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

گزشتہ ایک روز میں بارشوں سے مزید 10 افراد زخمی ہوئے ، جس کے بعد اب تک 12 ہزار 860 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب کے باعث مزید 22 ہزار گھروں کو نقصان پہنچا، جن میں 8 ہزار 958 گھروں کو جزوى جبکہ 13 ہزار سے زائد گھر وں کو مکمل نقصان پہنچا۔

این ڈی ایم اے نے بتایا کہ حاليہ بارشوں اور سيلاب سے ملک بھر میں اب تک 11 لاکھ 44 ہزار 787 گھروں کو جزوى نقصان پہنچا جبکہ 7 لاکھ 78 ہزار 560 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق سیلاب کے باعث ملک بھر کے 375 پل اور 12 ہزار 735 کلو ميٹر سڑکیں متاثر ہوئیں، اس دوران 9 لاکھ 43 ہزار 909 مال مويشيوں کو نقصان پہنچا۔

دوسری جانب دريائے سندھ میں کوٹرى کے مقام پر تاحال درميانے درجے کا سيلاب ہے۔

پاکستان

اسلام آباد

NDMA

Balochistan flood

kpk flood

Sindh floods

Floods in Pakistan

punjab flood

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div