Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

ماحولیاتی تبدیلی سے شدید بارشیں ہوئیں: وزیراعلیٰ سندھ

سعیدآبادتعلقہ میں بہت زیادہ مقدارمیں پانی داخل ہورہاہے۔
شائع 17 ستمبر 2022 02:32pm
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ (فوٹو:فائل)
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ (فوٹو:فائل)

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی سے شدید بارشیں ہوئی ہیں، ترقی یافتہ ممالک کا خمیازہ ہم بھگت رہے۔

سعید آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ یہاں پانی کی ایک قدیم گزرگاہ تھی جس پر لوگوں کو زمینیں الاٹ کردیں گئیں جس سے یہ علاقہ ڈوب گیا ہے، پانی کی نکاسی کیلیے پمپس کی مدد لی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں8سے10اضلاع کا دورہ کرچکا ہوں،آج مٹیاری،شہیدبےنظیرآباد،نوشہروفیروزکادورہ کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سعیدآبادتعلقہ میں بہت زیادہ مقدارمیں پانی داخل ہورہاہے، پانی کے اخراج کیلیے ضروری اقدامات کررہے ہیں، پمپس کی مددسے پانی کو جلد سے جلد نکالا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوشش ہےکاشتکارگندم اورربیع کی فصل بو سکیں، متاثرین کومناسب خوراک کی فراہمی بڑا مسئلہ ہے، ہمیں 1.5ملین ٹینٹ کی ضرورت تھی،ہمارے پاس ساڑھے 4 لاکھ ٹینٹ موجود ہیں۔

CM Sindh

sindh

Floods in Pakistan

Syed Murad Ali Shah

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div