Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

کن شہروں میں سب سے زیادہ کروڑ پتی افراد رہتے ہیں؟

کہیں کروڑ پتی افراد کی تعداد میں اضافہ تو کہیں کمی دیکھنے آئی
شائع 25 ستمبر 2022 10:01am
تصویر: اے بی سی نیوز
تصویر: اے بی سی نیوز

اکثر روز مرہ کی گفتگو میں ہم کروڑ پتی افراد کا ذکر کرتے رہتے ہیں لیکن ہم اس بات سے بے خبر ہیں آخر یہ افراد کس ملک میں سب سے زیادہ ہیں۔

ایک رہائشی مشاورتی فرم ہینلی اینڈ پارٹنرزگروپ کی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ کروڑ پتی جہاں رہتے ہیں، ان ٹاپ 10 شہروں میں سے آدھے امریکی شہرہیں۔

نیویارک، ٹوکیو اورسان فرانسسکو ایسے شہر ہیں، جہاں سب سے زیادہ کروڑ پتی رہتے ہیں۔

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کروڑ پتی ان لوگوں کوتصورکیا جاتا ہے، جن کے پاس1 ملین (10لاکھ) امریکی ڈالریا اس سے زیادہ مالیت کے اثاثے ہوں۔

اعداد و شمار پر نظر ڈالنے سے معلوم ہوتا ہے کہ نیویارک نے 2022 کی پہلی ششماہی پر شہرنے بسنے والے 12 فیصد کروڑ پتی افراد کو کھو دیا جبکہ سان فرانسسکو کے خلیج کے علاقے میں 4 فیصد تک اضافہ دیکھا گیا۔

اس کےعلاوہ برطانیہ کا شہر لندن، جو چوتھے نمبر پر ہے اس میں 9 فیصد کروڑ پتی افراد کی کمی دیکھی گئی۔

مشرقی وسطی کے حوالے سے انٹیلی جنس فرم نیو ورلڈ ویلتھ کے جمع کردہ اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ سعودی دارالحکومت ریاض اور متحدہ عرب امارات کا تیسرا سب سے زیادہ آبادی والا شہرشارجہ میں رواں سال تیزی کے ساتھ کروڑ پتی افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے شہرابوظہبی اور دبئی میں بھی تیزی کے ساتھ کروڑ پتی افراد کی تعداد بڑھ رہی ہے کیونکہ (یو اے ای) اپنے کم ٹیکس نظام اورنئی رہائشی اسکیموں کے ساتھ امیر لوگوں کو راغب کرتا ہے۔

دوسری جانب چین کے شہربیجنگ اور شنگھائی، جو امیر ترین شہروں کی فہرست میں بالترتیب نویں اوردسویں نمبر پر براجمان ہیں۔

china

New York

United Kingdom

Japan

Millionaires

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div