Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

شہبازگل نے رہائی ملتے ہی پہلی ٹویٹ میں کیا لکھا؟

پی ٹی آئی رہنما کوبغاوت کے مقدمے میں آج ضمانت پررہا کیاگیا ہے
شائع 15 ستمبر 2022 12:48pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل بغاوت کے مقدمے میں ضمانت پررہائی ملتے ہی سوشل میڈیا پرپھرسے متحرک ہوگئے ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے آج شہبازگل کی ضمانت 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظورکی تھی جس کے بعد وہ ٹوئٹرپرایکٹو ہیں ۔

شہباز گل نے اپنی ٹویٹ میں قرآن پاک کی سورۃ آل عمران کی آیت 173 لکھی جس کا ترجمہ ہے، “ ہمیں اللہ کافی ہے اور وہ بہترین کارساز ہے“۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے بھی شہبازگل کی درخواست ضمانت منطور ہونے کے فوری بعد اپنی ٹویٹ میں اسے انصاف اورجمہوریت کی فتح قراردیا۔

شہباز گل کے ٹوئٹر ہینڈل سے آخری ٹویٹ 10 اگست کو کی گئی تھی جس میں انہیں جیل کی سلاخوں کے پیچھے دیکھا جاسکتا ہے۔

کیس کا پس منظر

سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کو ٹی وی ٹاک شو میں ریاستی اداروں کےسربراہان کے خلاف بیانات کے الزام میں 9 اگست کو بنی گالا کے قریب سے گرفتار کیا گیا تھا۔

شہباز گل کے خلاف تھانہ بنی گالا میں سٹی مجسٹریٹ کی مدعیت میں بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا، ایف آئی آر میں اداروں اور ان کےسربراہوں کے خلاف اکسانے سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔

pti

Islamabad High Court

shehbaz gill

sedition

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div