Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

اگر ملک میں ڈیم ہوتے تو بارش کا پانی زحمت کی بجائے نعمت بن جاتا: عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی نے ٹیلی تھون میں 10 ارب روپے اکٹھے کرنے کا دعویٰ بھی کیا۔
شائع 14 ستمبر 2022 05:58pm
بڑے بڑے مجرموں کو ملک کی کوئی فکر نہیں، عمران خان
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب / آج نیوز
بڑے بڑے مجرموں کو ملک کی کوئی فکر نہیں، عمران خان فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب / آج نیوز
بڑے بڑے مجرموں کو ملک کی کوئی فکر نہیں، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر ملک میں ڈیم ہوتے تو بارش کا پانی زحمت کی بجائے نعمت بن جاتا۔

سابق وزیراعظم عمران خان تونسہ شریف پہنچے جہاں انہوں نے سیلاب متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا۔عمران خان نے سیلاب زدگان سے ملاقات بھی کی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نےکہا کہ اگر ڈیم ہوتا تو بارش کا سارا پانی نعمت بن جاتا، سیلاب سے پاکستان کو 2010 سے بھی زیادہ نقصان پہنچا، یہ تباہی کوہ سلیمان سے آئی بہت بڑا امتحان ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ساری قوم کو اکٹھے ہو کر سیلاب متاثرین کی مدد کرنا ہوگی، ٹیلی تھون میں 5 گھنٹے کے دوران 10ارب روپے اکٹھے کیے، کبھی اتنے تھوڑے وقت میں قوم نے اتنا پیسہ نہیں دیا، پوری قوم کو سیلاب متاثرین کی فکر ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مجرموں کو خوف ہے کہ ان کی کرسی نہ چلی جائے، بڑے بڑے مجرموں کو ملک کی کوئی فکر نہیں۔

سابق وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی اور ریلیف کے بعد سیلاب متاثرین کے گھر بھی ٹھیک کرنے کا وعدہ کیا۔

عمران خان نے کہا کہ وفاقی حکومت پہلے انڈس ہائی ویز کو بحال کرے، نہریں ٹوٹنے سے کسان بری طرح متاثر ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دریائے سندھ کے ساتھ 20 سال سے رائٹ بینک کینال بن رہی ہے، رائٹ بینک کینال مکمل ہوجاتی تو سندھ کے لوگوں کو مشکلات نہ ہوتیں، سندھ حکومت سیہون سے آگے رائٹ بینک کینال مکمل کرے۔

pti

imran khan

Floods in Pakistan

taunsa sharif

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div