Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
19 Ramadan 1445  

شیخ رشید کا انتباہ، ستمبراوراکتوبر اہم مہینے قرار دے دیے

عمران خان نے ستمبرمیں حکومت کے خلاف کال دینے کا فیصلہ کر رکھا ہے
شائع 14 ستمبر 2022 09:48am
تصویر: اے پی پی
تصویر: اے پی پی

حکومت پر تنقید کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ سب لوگ عمران خان کے پیچھے پڑگئے ہیں۔

ٹوئٹرپرجاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ 17 وزراء، 240 کا ڈالر، 4 ہزار روپے مَن آٹا،غریب کی مزید بربادی ہے۔

شیخ رشید حالیہ دنوں میں ملک میں بڑھتی ہوئے مہنگائی پرحکومت کوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لکھا کہ بجلی کا بل، بچوں کی فیس اور مکان کے کرائے کے بعد چولہا نہیں جلتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی کی مدت میں صدرکی منظوری کے بغیراضافہ نہیں ہوسکتا، جبکہ ایشیائی کانفرنس میں نہ وزیراعظم اورنہ وزیر خارجہ شریک ہوئے۔

مزید پڑھیں: کال زیادہ دورنہیں رواں ماہ ہی دوں گا

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے خبردار کیا کہ ستمبراکتوبر اہم مہینے ہیں، سب لوگ عمران خان کے پیچھے پڑگئے ہیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے رواں ماہ ستمبرمیں حکومت کے خلاف کال دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کال زیادہ دورنہیں رواں ماہ ہی دوں گا، اس حکومت کو مزید برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

پاکستان

Sheikh Rashid

Inflation

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div