Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

ہرجانہ کیس میں عمران خان پر 2 ہزار روپے جرمانہ عائد

پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے نے عمران خان کیخلاف 50 کروڑ روپے کا ہرجانہ کیس دائر کیا تھا۔
شائع 12 ستمبر 2022 08:04pm
کیس میں اب تک 5 گواہان کے بیانات ریکارڈ کئے گئے ہیں۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔  فائل
کیس میں اب تک 5 گواہان کے بیانات ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پشاور کی سیشن کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف ہرجانہ کیس میں عمران خان پر 2 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

سینیٹ الیکشن 2018 میں ووٹ بھیجنے کے الزام پر پی ٹی آئی نے سابق ایم پی اے فوزیہ بی بی کو پارٹی سے نکالا تھا جس پر فوزیہ بی بی نے عمران خان کیخلاف 50 کروڑ روپے کا ہرجانہ کیس دائر کیا تھا۔

عمران خان کیخلاف ہرجانہ کیس کی سماعت پشاور کے ایڈیشنل سیشن جج آفتاب اقبال نے کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ درخواست گزار اور گواہان عدالت میں موجود ہے لیکن عمران خان کی طرف سے کوئی پیش نہیں ہوا۔

عمران خان کی طرف سے کوئی پیش نہ ہونے پر عدالت نے 2 ہزار روپے جرمانہ عائد کرکے سماعت 17 ستمبر تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ اس کیس میں اب تک 5 گواہان کے بیانات ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

pti

imran khan

peshawar

fine

Session court

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div