Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

ایشیا کپ ٹی 20 فائنل میں پاکستان کو سری لنکا کے ہاتھوں شکست

سری لنکا کی جانب سے دئیے گئے 171 رنز کے تعاقب میں پوری پاکستانی ٹیم 147 رنز پر ڈھیر...
اپ ڈیٹ 11 ستمبر 2022 10:56pm

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے دبئی میں ہونے والے فائنل میں سری لنکا نے چھٹی بار ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت لیا۔ فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دے دی۔

سری لنکا کی جانب سے دئیے گئے 171 رنز کے تعاقب میں پوری پاکستانی ٹیم 147 رنز پر ڈھیر ہوگئی، پاکستانی بیٹنگ لائن سری لنکن بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔

پاکستان نے 16 اوور میں پانچویں وکٹ 110 اور بالتریب چھٹی اور ساتویں وکٹ 110 اور 112 رنز پر گنوائی۔ 15.2 اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 102 رنز جبکہ 13 ویں اوور کے اختتام تک قومی ٹیم 2 وکٹوں کے نقصان پر 91 رنز کے اسکور پر کھڑی تھی اور 22 رنز پر پاکستان کی دو وکٹیں جا چکی تھیں۔

سری لنکن بولر ونندو ہاسارنگا نے ایک اوور میں 3 وکٹین لیکر کر پاکستانی بلے بازوں کو خون کے آنسو رُلا دیا۔

 ونندو ہاسا رنگا (تصویر بزریعہ ٹوئٹر/آئی سی سی)
ونندو ہاسا رنگا (تصویر بزریعہ ٹوئٹر/آئی سی سی)

اہم ترین میچ میں کپتان بابر اعظم اس بار بھی رنز بنانے میں ناکام رہے اور دلشان مادھوشنکا کے چوتھے اوور میں صرف پانچ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، اگلی ہی گیند پر فخرزمان بھی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔

 تصویر بزریعہ ٹوئٹر/آئی سی سی
تصویر بزریعہ ٹوئٹر/آئی سی سی

پہلے اوور میں سری لنکن باؤلر مادھو شنکا اپنی لائن اور لینتھ ہی بھول گئے اور انہوں نے 8 رنز وائڈ بال اور ایک رن نو بال کراکر پاکستان کو مفت میں دے دئیے، اس طرح پہلے اوور میں 9 رنز ایکسٹرا پاکستان کو ملے۔

 تصویر بزریعہ پی سی بی
تصویر بزریعہ پی سی بی

سری لنکا کی اننگز

سری لنکن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پاکستان کو 171 رنز کا ٹارگٹ دیا۔

 تصویر بزریعہ پی سی بی
تصویر بزریعہ پی سی بی

حارث رؤف نے تین، نسیم شاہ، افتخار احمد اور شاداب نے ایک، ایک وکٹ لی، جبکہ قومی فیلڈرز نے مایوس کن کارکردگی دکھاتے ہوئے دو کیچز ڈراپ کئے۔

شروعات میں صرف 58 رنز پر سری لنکا کی آدھی پویلین لوٹ گئی تھی، لیکن بھنوکا راجا پکسے اور ونندو ہاسارنگا کی 58 رنز کی پارٹنرشپ کے باعث سری لنکن ٹیم گیم میں واپس آگئی۔

سری لنکا کی طرف سے بھنوکا راجا پکسے نے شاندار اننگز کھیلی اور 45 گیندوں پر 71 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

 تصویر بزریعہ پی سی بی
تصویر بزریعہ پی سی بی

دھننجایا ڈی سلوا نے 28 اور ونندو ہاسارنگا نے 36 رنز بنائے۔

سری لنکن اننگز کے دوران خوشدل شاہ کی زور دار تھرو شاداب خان کے سر پر لگ گئی۔ شاداب کچھ دیر زمین پر گرے رہے پھر فزیو کے ساتھ کچھ دیر کیلئے گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔

 تصویر بزریعہ پی سی بی
تصویر بزریعہ پی سی بی

فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے شرٹ سری لنکن مداح کو گفٹ کردی۔ پاک سری لنکا فائنل سے قبل دھانی اسٹینڈز کے قریب پہنچے، جیب سے اپنی شرٹ نکال کر اسپیشل فین کوتحفے میں دے دی۔

خیال رہے کہ پاکستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کے خلاف پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

دونوں ٹیمیں چوتھی بار فائنل میں آمنے سامنے ہیں، پاکستانی ٹیم تیسری بار ٹائٹل جیتنے کیلئے پرامید ہے۔

شاداب خان اور نسیم شاہ کی فائنل الیون میں واپسی ہوئی ہے۔

ٹاس کے بعد کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ایونٹ میں ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی، عثمان قادر اور حسن علی کو ڈراپ کیا ہے۔ کوشش ہوگی بہتر کرکٹ کھیل کر ٹائٹل جیتیں۔

قومی ٹیم کے پلیئنگ الیون میں بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، آصف علی، شاداب خان، محمد نواز، نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد حسنین شامل ہیں۔

ایشیا کپ ٹی 20 کا فائنل آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دبئی میں کھیلا گیا، گرین شرٹس تیسرے اور آئی لینڈرز چھٹے ٹائٹل کی تلاش میں میدان میں اتریں۔

ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق پاکستان کی جیت کیلئے پرامید تھے،انہوں نے اپنے کھلاڑیوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ سبق لے کر میدان میں اتریں گے۔

دونوں ٹیمیں چوتھی بار فائنل میں ٹکرائیں، پاکستان ایک اور سری لنکا دو بار فاتح رہا۔

اس سے قبل 2014 کے ایشیا کے فائنل میں سری لنکا کے ہاتھوں پاکستان کو شکست ہوئی تھی۔

ایشیا کپ تاریخ میں اب تک کون سی ٹیم کتنی بار چیمپئن بنی؟

ایشیا کپ تاریخ میں اب تک کون سی ٹیم کتنی بار چیمپئن بن چکی ہیں، اب تک بھارت سب سے زیادہ 7 بار ٹرافی اپنے نام کرچکا ہے۔

ایشیا کپ کا آغاز1984میں ہوا، گزشتہ 14ایونٹ میں بھارتی ٹیم چھائی رہی اور 7ٹائٹل اپنے نام کیے۔

2018 کا ٹائٹل بھارت کے حصے میں آیا، 50 اوورز ایونٹ میں فائنل میں بنگلادیش کو شکست دی۔

ایشیا کپ میں سری لنکن ٹیم بھی پاکستان سے اوپررہی ، آئی لینڈرز نے اب تک 5بار ٹرافی اٹھائی۔

گرین شرٹس تاریخ میں صرف 2بار ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت سکے، سن 2000میں معین خان کی قیادت میں پاکستان پہلی بارچیمپئن بنا۔

2012میں کپتان مصباح الحق کو اعزاز حاصل ہوا، پاکستان بنگلادیش کو ہرا کر ٹائٹل کا حقدرا بنا۔

پاکستان

dubai

Sri Lanka

Asia cup

pakistan vs sri lanka

Asia Cup 2022

asia cup final

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div