Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

سیلاب متاثرین کے ریلیف کیمپ میں شہنائیاں بج اٹھیں

غمزدہ اور افسردہ چہروں پر کچھ دیر کیلئے مسکراہٹیں بکھر گئیں
شائع 10 ستمبر 2022 03:36pm

سیلابی تباہ کاریوں کے دوران دو جوڑوں کی شادی نے دکھوں کے مارے سیلاب متاثرین کو خوشی کے چند لمحات فراہم کردئیے۔

حیدرآباد میں سیلاب متاثرین کے ریلیف کیمپ میں شہنائیاں بج اٹھیں، غمزدہ اور افسردہ چہروں پر چہرے کچھ دیر کیلئے مسکراہٹیں بکھر گئیں۔

قاسم آباد گرلز کالج ریلیف کیمپ میں شادی کا اہتمام کیا گیا، جس میں مقامی فنکاروں نے سُر بکھیر کر خاندانوں میں خوشیاں بکھیریں۔

دولہے کا کہنا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے میہڑ شہر سے آئے ہیں، ریلیف کیمپ میں شادی کرکے اچھا لگ رہا ہے۔

ریلیف کیمپ میں متاثرہ خاندان گزشتہ 13 دن سے مقیم ہیں۔

Rain

Sindh floods

Floods in Pakistan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div