Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
19 Ramadan 1445  

غیر معمولی بارشوں اور سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی: وزیراعلیٰ پنجاب

پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے بہت متاثر ہوا ہے۔
شائع 10 ستمبر 2022 01:05pm
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی (فوٹو:فائل)
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی (فوٹو:فائل)

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ غیر معمولی بارشوں اور سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، فلڈ ریلیف فنڈ میں جمع ہونے والی رقم سے متاثرین سیلاب کی آباد کاری کریں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے صوبائی وزیر منیب سلطان چیمہ اور پارلیمنٹرین عامر سلطان چیمہ نے ملاقات کی اور فلاح عامہ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے بہت متاثر ہوا ہے- غیر متوقع موسمیاتی صورتحال سے نمٹنے کیلئے غیر معمولی اقدامات کرنا ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کیلئے مالی امداد کی رقم 8 لاکھ روپے سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے کر دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تباہ ہونے والے گھروں کے مالکان کو بھی مالی امداد دی جائے گی۔

cm punjab

Chaudhry Pervaiz Elahi

Floods in Pakistan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div