Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ نے بلاول بھٹو سےحساب مانگ لیا

وہ امداد کہاں ہے جو بلاول بھٹو نے جمع کی تھی، گلوکارہ
شائع 09 ستمبر 2022 11:48pm

قرۃ العین بلوچ نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پرپاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ شیئر کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری جواب مانگ لیا۔

قرۃ العین بلوچ نے ویڈیو کے کیپشن میں سیلاب متاثرین تک امدادی رضا کار اور امداد نہ پہنچنے کے معاملے پر سوال اٹھاتے ہوئے لکھا کہ بلاول بھٹو نے ایک کھرب 30 ارب روپے کی جو امداد جمع کی تھی وہ کہاں ہے؟امدادی رضاکار کہاں ہیں؟

ویڈیو میں سی این این کی چیف انٹرنیشنل نامہ نگار کلیریسا وارڈ پنجاب کے ضلع بہاولپور کی تحصیل کرمپور میں دریائے سندھ اور سندھ کی سب سے بڑی منچھر جھیل میں آنے والے سیلاب کے نتیجے میں نکل مکانی کرنے والے افراد کی مشکلات کے بارے میں بتا رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ لوگوں کے پاس کھانے کیلیے کچھ نہیں ہے اور انہیں یہاں کوئی کھانا تقسیم کرنے والا یا امدادی رضا کار نظر نہیں آیا البتہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت پاکستان سیلاب متاثرین کی ہرممکن مدد کررہی ہے لیکن تباہی اتنے وسیع پیمانے پر ہے کہ ہر ایک تک امداد پہنچنا بہت مشکل ہے۔

دوسری جانب اداکارہ ارمینہ خان نے بھی اپنی ٹوئٹ میں سوال اٹھایا کہ امدادی رقم کہاں ہے؟ لوگ اب بھی کیوں مر رہے ہیں؟۔

Bilawal Bhutto Zardari

Quratulain Balouch

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div