Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں: شرجیل میمن

جانوروں کی خوراک کی قلت کا سامنا ہے۔
شائع 08 ستمبر 2022 02:53pm
کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن پریس کانفرنس کر رہے ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب
کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن پریس کانفرنس کر رہے ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب

وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئےاقدامات کئے جا رہے ہیں، متاثرین میں مچھر دانیاں فراہم کی جارہی ہیں، متاثرہ علاقوں میں مچھربڑاعذاب بنےہوئےہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ جانوروں کی خوراک کی قلت کا سامنا ہے، پی ڈی ایم اے نے ایک لاکھ72ہزارخیمے متاثرین تک پہنچائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمور اورجیکب آبادکی حالت بہترہورہی ہے، ایک لاکھ ترپال،10لاکھ مچھردانیاں تقسیم کی گئیں۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ آربی اوڈی،ایل بی اوڈی سےپانی نکالاجارہاہے، روہڑی کینال بھی پانی سےبھرچکاہے، پاک بحریہ اورپاک فوج سےمدد لی جارہی ہے۔

PPP

Sindh government

Sharjeel Memon

Sindh floods

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div