Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

ملک میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے مزید 12 اموات، تعداد 1355 ہوگئی

سیلاب کے دوران ملک بھر کے 5 لاکھ 64 ہزار 831 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے
شائع 07 ستمبر 2022 10:40pm
سیلاب کے باعث 1355 افراد جان کی بازى ہار گئے۔ فوٹو — فائل
سیلاب کے باعث 1355 افراد جان کی بازى ہار گئے۔ فوٹو — فائل

نيشنل ڈيزاسٹر مينجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے بارشوں اور سیلاب سے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 14 جون سے اب تک بارشوں اور سیلاب کے باعث 1355 افراد جان کی بازى ہار گئے جن میں 601 مرد، 273 خواتين اور 481 بچے شامل ہیں۔

این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر سے کل زخمى ہونے والے افراد کی تعداد 12 ہزار 722 ہوگئی ہے، سندھ 8321 زخمیوں کے ساتھ سر فہرست جب کہ پنجاب 3858، خیبرپختونخوا 361 اور بلوچستان میں 166 افراد زخمى ہوئے۔

سیلاب کے دوران ملک بھر کے 5 لاکھ 64 ہزار 831 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے جب کہ 11 لاکھ 38 ہزار سے زائد گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

این ڈی ایم اے نے بتایا کہ سیلاب کے باعث ملک بھر میں 7 لاکھ 53 ہزار سے زائد مویشی بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔

حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث 246 پلوں اور 6 ہزار 579 کلو میٹر پر مشتمل سڑک کو نقصان پہنچا ہے۔

report

floods

NDMA

Floods in Pakistan

floods and rain

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div