Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

کیا عمران خان کی تقریر کی وجہ سے پاکستان بھر میں یوٹیوب اچانک بند ہوئی؟

پاکستان بھر میں یوٹیوب سروس عارضی بندش کے بعد بحال ہوگئی
شائع 06 ستمبر 2022 10:30pm

پاکستان بھر میں یوٹیوب سروس عارضی بندش کے بعد بحال ہوگئی۔

پاکستان کے مختلف علاقوں میں ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب سروس اچانک اس وقت ڈاؤن ہوئی جب پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جلسے سے خطاب کررہے تھے۔

سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز پر اسکرین شاٹ کے ہمراہ صارفین ایک دوسرے کو اپنے اپنے علاقوں میں یوٹیوب سروس بند ہونے سے متعلق آگاہ کر رہے ہیں۔

تاہم ٹوئٹر پر ٹرینڈ چلنے کے باوجود کمپنی نے سروس بند کرنے یا تعطل کے حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ سے ایک ٹوئٹ میں کہا گیا کہ یوٹیوب پر پابندی ہمیں یا عمران خان کو نہیں روک سکتی ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div