Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

فوج متعلق بیان: عمران خان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر

درخواست گزار نے کورٹ سے استدعا کی کہ عدالت فوری عمران خان کے خلاف بغاوت کا ٕمقدمہ درج کرنے کا حکم دے
شائع 06 ستمبر 2022 10:06pm
عدالت نے پولیس سے جواب طلب کرلیا۔ فوٹو — فائل
عدالت نے پولیس سے جواب طلب کرلیا۔ فوٹو — فائل

لاہور: فوج سے متعلق بیان دینے پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف اندراج مقدمے کی درخواست دائر کردی گئی۔

فوج میں تقرری سے متعلق بیان دینے پر عمران خان کے خلاف اندراج مقدمے کی درخواست شہری مظفر حسین کی جانب سے لاہور کے سیشن کورٹ میں جمع کرائی گئی۔

ایڈیشنل سیشن جج نے شہری شیخ مظفر حسین کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں شہری نے مؤقف اختیار کیا کہ عمران خان نے 4 ستمبر کو فیصل آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے خطرناک بیان دیا۔

درخواست گزار نے کورٹ سے استدعا کی کہ عدالت فوری عمران خان کے خلاف بغاوت کا ٕمقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

عدالت نے پولیس سے اندراج مقدمے کی درخواست پر جواب طلب کرلیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں عمران خان نے فیصل آباد میں جلسے سے خطاب کے دوران پاک فوج کی سینئر قیادت سے متعلق ہتک آمیز بیان دیا تھا جس پر ملکی قیادت سمیت پاک فوج کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا تھا۔

imran khan

lahore

PTI jalsa

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div