Aaj News

بدھ, اپريل 17, 2024  
08 Shawwal 1445  

ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ پھر ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کر گیا

یکدم تین ہزار 50 روپے اضافے سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 51 ہزار 150 روپے کا ہوگیا ہے
شائع 06 ستمبر 2022 07:00pm
فی اونس سونے کا نرخ 1709 ڈالرز پر آگیا ہے۔ فوٹو — فائل
فی اونس سونے کا نرخ 1709 ڈالرز پر آگیا ہے۔ فوٹو — فائل

پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑے کا اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کے بھاؤ میں یکدم تین ہزار 50 روپے اضافے سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 51 ہزار 150 روپے کا ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قدر دو ہزار 615 روپے اضافے سے ایک لاکھ 29 ہزار 587 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی صرافہ مارکیٹ میں 4 ڈالر کمی کے بعد فی اونس سونے کا نرخ 1709 ڈالرز پر آگیا ہے۔

karachi

Gold Rates

gold market

pakistan gold prices

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div