Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

وفاقی حکومت سیلاب متاثرین کو 70 ارب روپے دے گی: وزیراعظم

خیبرپختونخوا، بلوچستان کو 10،10 ارب روپے اور سندھ کے متاثرین کو 15 ارب روپے دیے جائیں گے
اپ ڈیٹ 07 ستمبر 2022 02:44am
اب ہمیں غلطیوں سے سبق سیکھنا ہوگا۔ فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز
اب ہمیں غلطیوں سے سبق سیکھنا ہوگا۔ فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت سیلاب متاثرین کو 70 ارب روپے دے گی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان میں سیلاب سے مواصلاتی نظام تباہ ہوگیا جس کی بحالی پر کام جاری ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت سیلاب متاثرین کو 70 ارب روپے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت امداد دے گی، خیبرپختونخوا، بلوچستان کو 10،10 ارب روپے اور سندھ کے متاثرین کو 15 ارب روپے دیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو 3 ارب اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو حکومت 8 ارب روپے دے گی۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ سوات میں دریا کے بیچ ہوٹل تعمیر کیے گئے، خیبرپختونخوا میں اپنی غلطیوں کی وجہ سےآفت آئی ہے، اب ہمیں غلطیوں سے سبق سیکھنا ہوگا۔

federal cabinet

Shehbaz Sharif

floods

NDMA

Floods in Pakistan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div