Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

ملکی دفاع کیلئے پاکستانی قوم مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے، آرمی چیف

6 ستمبر پاک افواج کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے، سربراہ پاک فوج کا پیغام
شائع 06 ستمبر 2022 10:59am
قوم ہمارے ہیروز کو سلام پیش کرتی ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ
قوم ہمارے ہیروز کو سلام پیش کرتی ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہاکہ ملکی دفاع کیلئے پاکستان کی عظیم قوم مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے کیے گئے ٹویٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 6 ستمبر (یوم دفاع پاکستان) اور یوم شہدا کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ 6 ستمبر پاک افواج کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے، قوم ہمارے ہیروز کو سلام پیش کرتی ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ عظیم قوم کی حمایت سے مسلح افواج تمام مشکلات کے باوجود مادر وطن کی حفاظت کیلئے پرعزم ہے، بہادر پاکستانی قوم کی حمایت سے مسلح افواج نے تمام مشکلات کے باوجود مادر وطن کی حفاظت یقینی بنائی ہے۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ پرچم کی سربلندی کے لیے ہماری آزادی اور امن شہدا کی بے مثال قربانیوں کی مرہون منت ہے، شہدا کی بے مثال قربانیوں کی بدولت ہی ہمارا پرچم سربلند ہے۔

پاک بحریہ عہد حاظر کے چیلنجزسےنمٹنے کیلئےبھی ہمہ وقت تیارہے، نیول چیف

دوسری جانب پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہاکہ یہ دن دشمن کی جارحیت کیخلاف قوم کے بے مثال اتحاد اورپختہ عزم کی یاد دلاتا ہے، پاک بحریہ عہد حاظر کے چیلنجزسےنمٹنے کیلئےبھی ہمہ وقت تیارہے۔

نیول چیف نے مزید کہاکہ پاک بحریہ حالیہ سیلاب سےمتاثرہ ہم وطنوں کی ہرممکن مدد کیلئے کوشاں ہے۔

میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کا سینہ سپر ہو کرمقابلہ کیا،پاک فضائیہ

ادھر پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کا سینہ سپر ہو کرمقابلہ کیا، وطن کی عزت پرکوئی آنچ نہیں آنے دی۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ملک کے دفاع اوردہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک افواج اورقانون نافذ کرنے والے اداروں نے جو قربانیاں پیش کی ہیں، تاریخ میں ان کی مثال نہیں ملتی۔

ISPR

Army Chief

پاکستان

COAS

General Qamar Javed Bajwa

Defence Day

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div